خیبر پختونخواہ

لکی مروت، معصوم بچوں کو بطور سزا گولی مار دی گئی، 1 بچہ جاں بحق، 1 زخمی

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں معمولی تنازعہ پر مخالفین نے چھٹی کے بعد اسکول سے واپس گھر جانے والے معصوم بچوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 12 سالہ ذاکر اللہ جاں بحق، جبکہ 10 سالہ رحمت اللہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ تجوڑی کی حدود دلاکی حرامہ تالہ میں پیش آیا، واقعہ کی وجہ منع کرنے کے باوجود گلی سے گزرنا بتائی جا رہی ہے۔ دونوں بچے تیسری جماعت کے طالب علم تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) 3 ملزمان بلقیاز، کامران اور سیر امین کے خلاف درج کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی بچے کو مزید علاج کیلئے بنوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سماجیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں پرتشدد واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، جس کی اہم وجہ معاشی اور سماجی عدم توازن ہے جو عدم برداشت کے کلچر کو جنم دیتا ہے اور معمولی واقعات پر لوگ انتہائی قدم اٹھا لیتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close