خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مولانا فضل الرحمان پر حملے کا خدشہ

مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد اب مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے خیبرپختونخوا پولیس نے مولانا فضل الرحمان پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں ایک خط ارسال کیا ہے۔ خط میں مولانا فضل الرحمان کو دورہ پشاور محدود کرنے اور سیکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی پشاور کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ آپ کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور مختلف اطراف سے حملے کا خدشہ ہے اس لیے مولانا دورہ پشاور کے دوران اپنے شیڈول پر نظر ثانی کریں۔ پولیس نے مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی سخت بنانے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close