خیبر پختونخواہ

عدالت نے پولیس کو مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی سے روک دیا

نوشہرہ: عدالت نے راولپنڈی پولیس کو جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کی ماتحت عدالت نے راولپنڈی پولیس کو جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی سے روک دیا۔ مولانا سمیع الحق کے لواحقین کی جانب سے قبرکشائی کے معاملے پر فتوی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

اس سے قبل راولپنڈی کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے قانونی تقاضے پورے کرنے اورپوسٹ مارٹم کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اورتفتیشی ٹیم نے سیشن جج راولپنڈی کوقبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائرکی تھی۔

واضح رہے کہ 2 نومبرکوراولپنڈی کے علاقے تھانہ ائیرپورٹ میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو ان کے گھرمیں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close