خیبر پختونخواہ

باجوڑ، سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا، 2 افراد جاں بحق

باجوڑ: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے باجوڑ کی ناواگئی تحصیل کے علاقے چارمنگ میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس نصب کر رکھی تھی، جو عین اسوقت پھٹی جب قریب سے گاڑی گزری۔ دھماکے سے گاڑی میں موجود دونوں امان اللہ اور گل بدین نامی افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پاک افغان سرحدی علاقے میں ہونے والے دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close