خیبر پختونخواہ

پشاور میں سرچ آپریشن، 25 افغان باشندوں سمیت منشیات فروش گرفتار

پشاور: بھانہ ماڑی پولیس نے 2 افراد ساجد اور انور کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک شاٹ مشین گن، ایک کالا کوٹ اور ساٹھ کارتوس برآمد کرلئے۔ ہشتنگری پولیس نے حسینیہ سٹریٹ میں چھاپہ مار کر منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے کاشف اور احسان اللہ کے قبضے سے دو ہزار گرام چرس برآمد کرلیا، دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ تاتارا حیات آباد پولیس نے شاہ کس جمرود کے قبائلی حشمت کے قبضے سے دو ہزار گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

پشتہ خرہ پولیس نے اطلاع پر چھاپہ مار کر قتل کی واردات میں ملوث ایک سال سے روپوش آبدرہ کے اشتہاری مجرم شاہ کو گرفتار کرلیا۔ متنی پولیس نے پشاور کوہاٹ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران درہ آدم خیل سے دو ہزار گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر حیات آباد کے مشال کو گرفتار کرلیا۔ ناصر باغ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان پروگرام کے تحت سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 25 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close