خیبر پختونخواہ

نظریاتی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، 17 فروری کو ناموس رسالت ملین مارچ میں قوت کا مظاہرہ ہوگا، فضل الرحمٰن

صوابی: جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے 17 فروری کو مردان میں جے یو آئی کے زیر اہتمام ہونے والا ختم نبوت، ناموس رسالت اور ملین مارچ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز صوابی سے کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ یہ ایک عظیم الشان قومی مظاہرہ ہوگا جس میں لاکھوں کی تعداد میں علماء کرام، طلباء، کارکنان جمعیت اور ہر مکاتب فکر کے لوگ بھر پور انداز میں شرکت کرینگے۔ اس سلسلے میں انہوں نے صوابی کا خصوصی دورہ کیا۔ صوابی میں مولانا فضل الرحمان کا خانقاہ نقشبندیہ میں علما سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، مسلمان تحفظ ناموس رسالت کی خاطر جانیں بھی قربان کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نظریاتی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، 17 فروری کو مردان میں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کرینگے جس میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے۔ انہوں نے علماء، طلباء، کارکنان جمعیت اور ہر مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 17 فروری کو ہونے والے ملین مارچ و ختم نبوت و ناموس رسالت کے حوالے سے قومی مظاہرے میں بھر پور انداز میں شرکت کریں اور اس حوالے سے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اس میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close