خیبر پختونخواہ

800 سال پرانا قیمتی مجسمہ پکڑا گیا

پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ نامعلوم ملزمان کسی بھی وقت کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی نوادرات قریبی اضلاع سے پشاور اسمگل کرنے کی کوشش کریں گے اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا گیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موٹر وے ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر SF-501 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے قدیم زمانے کے نوادرات برآمد کر کے ایک ملزم شاہد ولد محمود شاہ سکنہ اتمانزئی چارسدہ کو گرفتار کر لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close