More share buttons
Share with your friends










Submit
خیبر پختونخواہ

حساس اداروں کی ایبٹ آباد میں کارروائی، تحریک طالبان کراچی کے 2 اہم دہشتگرد گرفتار

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ایبٹ آباد: حساس اداروں نے ایبٹ آباد سے تحریک طالبان کراچی کے 2 اہم دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان کے 2 اہم دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

دونوں دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی کراچی کے کرائم کنٹرول کمیٹی سے ہے۔ دہشت گرد شاکر اللہ تورغر مانسہرہ اور عبدالرحیم کا تعلق مٹہ سوات سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد کراچی میں رینجرز اور پولیس پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم بلاسٹ، ڈکیتیوں سمیت دیگر سنگین کارروائیوں میں مطلوب ہیں۔

اس کے علاوہ یہ دہشت گرد قصبہ موڑ پولیس موبائل حملہ، منگھو پیر پولیس پر فائرنگ سمیت ایم سی بی بینک، کٹی پہاڑی ڈکیتی، قصبہ کالونی، امام بارگاہ حملہ، میٹرو سینما کے قریب کاکا سواتی کی ٹارگٹ کلنگ، سیاسی ورکرز کی ہلاکتوں میں بھی ملوث ہیں، جبکہ یہی دہشت گرد محفوظ عرف بھالو گینگ وار حملے اور پراچہ ہسپتال گرنیڈ حملہ میں بھی ملوث ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close