خیبر پختونخواہ

حکومت امریکہ اور استعمار کے دباو پر مدارس کیخلاف کریک ڈاون کررہی ہے، مولانا حامد الحق

اکوڑہ خٹک: جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ حکومت امریکہ اور استعمار کے دباو پر مدارس اسلامیہ اور فلاحی اداروں کے خلاف کریک ڈاون کررہی ہے، دالعلوم اسلامیہ اور فلاحی اداروں کا دہشت گردی سے تعلق جوڑنا گھنونی سازش ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک کی جمہوری اور اسلامی جماعتوں نے بلاتفریق اتفاق کیا مگر نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں اسلام پسندوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔

دارالعلوم حقانیہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں مولانا سمیع الحق کے فرزند نے کہا کہ حکومت قوم کو متحد کرے نہ کہ نفرتوں کی خلیج میں اضافہ کا سبب بننے، پاکستان کو اسوقت اتفاق اتحاد اور یکسوئی کی ضرورت ہے، دینی جماعتیں اور مدارس اسلامیہ قومی ایکشن پلان کے نفاز میں کبھی رکاوٹ نہیں بنی، پاکستان کی سرحدوں اور نظریات کی حفاظت کیلئے دینی جماعتیں اور مدارس اسلامیہ کا قلیدی کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دینی جماعتوں اور مدارس اسلامیہ سے خوفزادہ نہ ہو، ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے یکجہتی کی اشد ضرورت ہے مگر افسوس کہ موجودہ حکومت امریکہ اور استعماری قوتوں کے اشاروں پر قومی ایکشن پلان کی آڑ میں کالعدم تنظموں کا نام استعمال کرکے مدارس دینہ اور چند فعال فلاحی اداروں کے خلاف کریک ڈاون کررہی ہے، جس نے جرم کیا ان کو جرم ثابت کرنے کے خلاف قانون کے کہڑے میں لاکھڑا کرے مگر بلاثبوت شک اور استعمار کی ڈکٹیشن پر کریک ڈاون کیا جارہا ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close