خیبر پختونخواہ

بونیر: پولیو ٹیم پر حملہ، مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

پشاور: بونیر میں پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں 25 اپریل کو پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تورورسک جنگدرہ کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا۔

کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن صبح سے سہ پہر تک جاری رہا جس میں دوران انٹیلی جنس انچارج وارث خان زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع چمن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے خاتون ورکر جاں بحق

گذشتہ ہفتے پولیو مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک پولیس اہکار شہید ہوگیا تھا۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے کارروائی سے متعلق اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بونیر پولیس نے اطلاع پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کی نگرانی ضلع بونیر کے پولیس چیف ڈی پی او ارشاد حان نے کی۔ انہوں نے کارروائی میں ایک دہشت گرد کی ہلاکت اور دوسرے ساتھی کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close