خیبر پختونخواہ

روڈ تعمیر میں مبینہ کرپشن پر (ن) لیگی رہنما امیر مقام کا بیٹا گرفتار

پشاور: شانگلہ الپوری روڈ میں مبینہ کرپشن کیس میں ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور صوبائی صدر امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کو گرفتار کرلیا ہے اور شانگلہ الپوری روڈ میں مبینہ کرپشن کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شانگلہ اور الپوری کے درمیان روڈ کا ٹھیکہ امیر مقام اینڈ کمپنی کو ملا تھا، معاہدے کے تحت سڑک کی تعمیر ایک سال کی مدت میں مکمل ہونی تھی جب کہ پروجیکٹ کا تخمینہ 85 کروڑ روپے تھا، تاہم 10 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی پروجیکٹ نامکمل ہے اور اس کا تخمینہ 2 ارب 80 کروڑ روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھِں: امیر مقام نے شانگلہ کی عوام کے نام پر کرپشن کی، پرویز خٹک

ایف آئی اے کے مطابق شانگلہ الپوری روڈ کی تعمیر میں کرپشن کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے  اور اسی سلسلے میں امیر مقام کے بیٹے اشتیاق اور دیگر 5 ٹھیکیداروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، انکوائری میں این ایچ اے کے 11 اعلیٰ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، جب کہ امیر مقام اینڈ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے اور کمپنی سے 626 ملین روپے کی ریکوری کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close