خیبر پختونخواہ

مہنگائی سے خونی انقلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، اسفندیار ولی خان

مردان: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ کوئی ناراض ہو یا نہ ہو، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مردان ہاؤس میں پارٹی کی صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی صدر شاہی سید، صوبائی جنرل سیکرٹری یونس خان بونیری سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

حالیہ بجٹ سے شدید مہنگائی پیدا ہوئی ہے

اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ حالیہ بجٹ سے شدید مہنگائی پیدا ہوئی ہے، مہنگائی سے خونی انقلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عجب تماشہ ہے کہ ماضی کی تینوں حکومتوں میں شامل وزراء آج پچھلی حکومتوں پر تنقید کر رہے ہیں، رانا ثناءاللہ کی گرفتاری انتقامی سیاست کی جیتی جاگتی مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیموں کے خلاف نام نہاد کارروائیوں سے بیرونی دنیا کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا، اسفندیار ولی

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو تابناک مستقبل کے نوید سنانے سے پہلے اپنے بچوں کو پاکستان لیکر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بدترین آمریتوں کا سامنا کیا ہے، موجودہ حکمرانوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، قوم کی بقاء کا سوال ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close