خیبر پختونخواہ

پرویزخٹک ایکشن میں آگئے

صوابی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نےکہاہے کہ خیبرپختون خوا میں کسی سڑک کومسلم لیگ ن کیسے بند کرا سکتی ہے۔ راستے نہ کھولنا صوبائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے ۔

 اسلام آباد آتے ہوئے صوابی میں میڈیا سے بات کرتےہوئے خیبرپختون خوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے کہاکہ پنجاب چھوٹے صوبوں کو حق نہیں دیتا تو کیا یہ ٹھیک ہے۔انھوں نے کہاکہ جب عمران خان صرف یہ کہتے ہیں کہ مجھے اسلام آباد بند کرنا ہے تو وہ غیر آئینی کیسے ہوجاتا ہے؟ کیا آئین صرف مسلم لیگ ن کا ہے؟ کیا آئین کو صرف ان کے مطابق چلنا ہے؟ کیا آئین صرف ان کی مرضی سے چلے گا؟

انھوں نے مزید سوال کیاکہ میرے صوبے کی سڑک کوئی کیسے بند کرسکتا ہے۔ پرویزخٹک کاکہناتھاکہ راستے نہ کھولنا صوبائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے حکومت سے سوال کیاکہ کیا ہمیں ملک سے کاٹنا چاہتے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close