خیبر پختونخواہ

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کے میجرعمران شہید

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر عمران شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر عمران شہید جبکہ 6 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیم جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم وانا میں قائم اسلحے کی مارکیٹ میں سرچ آپریشن میں مصروف تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس میں میجر عمران شہید اور ایک افسر سمیت 6 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close