خیبر پختونخواہ

پشاور : دو بم دھماکوں میں ڈی ایس پی اور پولیس اہلکار بال بال بچے

 پشاور: پشاور میں پولیس ایک بارپھردہشتگردوں کے نشانے پر ہےیکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں ڈی ایس پی اور پولیس اہلکار بال بال بچ گئے۔تھانہ خزانہ کےعلاقے میں ڈی ایس پی چمکنی کی گاڑی اور کارخانو مارکیٹ دھماکے میں بس کو نقصان پہنچا۔

تفصیلات کےمطابق پشاورمیں پولیس ایک بار پھردہشت گردوں کے نشانے پرہے خیبرایجنسی سے متصل کارخانومارکیٹ کے سامنے دھماکے سے علاقہ لرز اٹھا۔ پانچ کلوگرام وزنی بم کا دھماکا زوردارتھا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ایک مسافر بس کو دھماکے سے نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھشت گردوں کا نشانہ پولیس موبائل وین تھی جو چند منٹ قبل ہی جائے دھماکے سے گزری۔۔

دو گھنٹے بعد تھانہ خزانہ کے علاقہ میں ناردرن بائی پاس پرامن دشمنوں نے ڈی ایس پی کی گاڑی کونشانہ بنایا سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ڈی ایس پی اور پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا۔

ناردرن بائی پاس پر دھماکے کے بعد پولیس نے تعاقب کرکے ایک مشکوک شخص کوحراست میں لےلیا۔ پاک فوج نے جوانوں نے موقع پر پہنچ کرسرچ آپریشن کرکے علاقہ کلیئرکردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close