More share buttons
Share with your friends










Submit
خیبر پختونخواہ

پولیس نے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ایبٹ آباد: پولیس گردی کا افسوسناک واقعہ ، پولیس کا نوجوان پر بدترین تشدد

رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد تھانہ ڈونگا گلی پولیس نے نوجون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حالت غیر ہونے پر تھانہ سے باہر پھینک دیا۔

نتھیاگلی کے رہائشی شخص فاروق کو تھانہ ڈونگا گلی پولیس نے سڑک سے اٹھا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا یا تھا۔

متاثرہ شخص فاروق کے مطابق اسے پولیس اہلکار چارپائی کے ساتھ باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے رہے، جس سے اس کی حالت غیر ہوئی۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ پولیس نے مجھے شدید ذخمی حالت میں تھانہ سے باہر پھینک دیا، اس دوران مقامی افراد گاڑی میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا۔

فاروق کے مطابق پولیس سے تشدد کرنے کی وجہ پوچھتا رہا لیکن انہوں نے کچھ نہیں بتایا اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے، متاثرہ شخص نے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے پی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ مجھے بے گناہ پولیس اہلکار اٹھا کر لے گئے اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے، مجھے انصاف فراہم کرکے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close