خیبر پختونخواہ

اورکزئی ایجنسی سے داعش کا کمانڈر گرفتار‘ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے وسطی اورکزئی ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے مقامی کمانڈر محمود الاسلام کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے قبضے سے 104 بم‘ 50 فیوز‘ 82ایم ایم مارٹر، ایس پی جی نائن، ایچ ایم جی اور بڑی تعداد میں کارتوس کی پیٹیاں‘ ٹیلی سکوپ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے وسطی اورکزئی ایجنسی کے علاقے تور سمت میں ایک شخص محمود الاسلام کے گھر پر چھاپہ مارا اور خطرناک ہتھیار برآمد کر لئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close