خیبر پختونخواہ

مولانا فضل الرحمان نے فاٹا اصلاحات پر وفاقی کابینہ کا فیصلہ مسترد کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی کابینہ کے فاٹا اصلاحات سے متعلق فیصلے کو مسترد کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا اصلاحات سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے سے انحراف اور اسے مسترد کرتے ہیں، کابینہ کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، حکومت نے ہمیں دھوکا دیا اور دھوکا دینے والوں میں وزیراعظم بھی شامل ہیں، وزیراعظم سے فاٹا اجلاس پر حتمی بات کروں گا اور کل کرم تنگی ڈیم کے افتتاح کے موقع پر ان سے احتجاج بھی کروں گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو حکومت قبائلیوں کے مفادات کی بات نہیں کرسکتی وہ کشمیریوں کو حق کیسے دلائے گی جب کہ سوچنے کی بات ہے کہ فاٹا اصلاحات میں امریکا کیوں سہولت فراہم کررہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close