خیبر پختونخواہ

صوبے بھرکی مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند ، محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ

پشاور : محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ صوبے بھرکی مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی ، تاہم پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، تندور، دودھ،دہی، گوشت، چکن شاپس ، کریانہ اسٹورز اور پٹرول پمپس پرنہیں ہوگا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر رمضان کے آخری ایام اور عید کیلئے محکمہ داخلہ کے پی نے حکم نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبےبھرکی مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی تاہم پابندی کااطلاق میڈیکل اسٹورز،تندور،کریانہ اسٹورز پرنہیں ہوگا۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دودھ،دہی، گوشت، چکن شاپس،ٹائر پنکچر،بیکری پرپابندی نہیں ہوگی جبکہ پابندی کا اطلاق پٹرول پمپس،یوٹیلٹی سروسز، ہوٹل ریسٹورنٹ کی ٹیک اووے پر نہیں ہوگا۔

 

 

حکم نامے میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں چاند رات بازار مکمل طور پر بند ہوں گے جبکہ سیاحتی مقامات8سے16مئی تک مکمل بند رہیں گے ، اس دوران سیاحتی مقامات میں واقع ہوٹل، پارکس،ٹورسٹ ریزورٹ بھی بند ہوں گے۔

 

 

ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں 8 سے 16 مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔

 

خیال رہے کورونا کی تیسری لہر میں صوبہ خیبر پختونخوا میں 36 مریض جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 796 نئے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے آکسیجن کے موثر استعمال کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری کی ، جس میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختوںخوا کے ہسپتالوں میں آکسیجن صرف کورونا مریضوں کو دی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close