خیبر پختونخواہ

پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان، عمران خان پرویز خٹک سے ناراض، وضاحت مانگ لی

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے کے انعام کے اعلان پر عمران خان نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پرویز خٹک سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی وضاحت مانگی ہے اور پرویز خٹک کو کہا کہ آپ نے کس بنیاد پر عوام کی رقم پرائیوٹ کلب کیلئے اناﺅنس کی ہے۔ یادرہے کہ پرویز خٹک نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کے بعد پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا جبکہ عمران خان شروع دن سے ہی پی ایس ایل کا لاہو رمیں فائنل کرانے کیخلاف تھے اور اس فیصلے کو پاگل پن قراردیا تھا اور غیرملکی کھلاڑیوں کو ’پھٹیچر ‘ اور’ ریلو کٹے‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close