خیبر پختونخواہ

35 سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص گھر پہنچ گیا، بہن کو چھوڑنے مینگورہ گیا تو اچانک یادداشت چلی گئی: شیر بہادر

سوات: سوات میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں 35سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص گھر پہنچ گیا جس پر خاندان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شیر بہادر کا کہنا ہے کہ اسے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور ایسے لگ رہا ہے جیسے جنت میں آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل چارباغ کے گاﺅں کنڈو کا رہائشی شیر بہادر 1982ءمیں 24 سال کی عمر میں لاپتہ ہوگیاتھا جو 35 سال گزرنے کے بعد اب اپنے خاندان والوں کے درمیان پہنچ چکا ہے۔ شیر بہادر کاکہناہے کہ وہ اپنی بہن کو چھوڑنے مینگورہ گیاتھالیکن اچانک اس کی یاداشت چلی گئی اور وہ اس تمام عرصے کے دوران لاہور کے علاقے بادامی باغ میں مقیم رہا۔

شیر بہادر کے بھائی گل بر خان کاکہناہے کہ بھائی کی تلاش میں ملک کا کونہ کونہ چھان ماراتھا ،انتظارمیں والدین اور دو بہنیں بھی انتقال کرگئیں ، آج ہم بہت خوش ہیں لیکن ماں کی کمی کو محسوس کررہے ہیں۔59 سالہ شیر بہادر اپنی جوانی تو یاداشت کے چلے جانے کی وجہ سے بھرپورطریقے سے جی نہیں سکا لیکن اس عمر میں گھر پر واپسی نے اسے اور خاندان والوں کوایک اور زندگی جینے کا موقع ضرور فراہم کردیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close