خیبر پختونخواہ

پختونوں کے شناختی کارڈز بلاک ہونے پر اے این پی کل سے بھوک ہڑتال کریگی، اسفند یار ولی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کے بلاک شناختی کارڈز کے مسئلے پر کل سے پارلمینٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کریں گے۔ بھانہ ماڑی پشاور میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی خان نے وفاقی وزیرداخلہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار پختون دشمنی پر اتر آئے ہیں، پورے پاکستان میں ساڑھے 4 لاکھ پختونوں کے شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں، بلاک شناختی کارڈز کے مسئلے پر کل سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتال کے ساتھ احتجاج کریں گے، ہمارا احتجاج پی ٹی آئی کی طرح ڈانس اور ڈی جے نہیں ہو گا۔ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فاٹا کے معاملے پر لالی پاپ دے دیا، وزیراعظم فاٹا کے انضمام میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ اسفند یار ولی نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ دوبارہ پاک افغان مذاکرات شروع ہو رہے ہیں، امن اور ترقی کا مسئلہ پاکستان اور افغانستان کے ٹیبل ٹاک کے بغیر حل نہیں ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close