خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان تیز بارش اور آندھی، مکان کی چھت گر نے سے ماں اور بیٹی جاں بحق، 6 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز بارش اور آندھی کا سلسلہ جاری ہے، تیز بارش اور آندھی کیوجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ متاثرہ خاندان کے دیگر 6 افراد بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ماڈل ٹاون کے علاقے میں پیش آیا ہے، زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122 نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close