خیبر پختونخواہ

پرویز خٹک نے لیگی رہنما امیرمقام کو گدھا قرار دیدیا

پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں نے چینی حکومت کو گدھے ایکسپورٹ کرنے کے لئے معاہدہ کرنے والی ٹیم سے پوچھا کہ آپ کا چینی حکومت سے معاہدہ کیوں نہیں ہو رہا تو انہوں نے کہا ہم نے وہاں امیر مقام جیسے گدھے کو پیش کیا جس کے جواب میں چین نے کہا کہ ہمیں ایسے موٹے نہیں بلکہ ٹھیک ٹھاک گدھے چاہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے امیر مقام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ امیر مقام خیبر پختونخواہ حکومت کو گدھے برآمد کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، میں نے معاہدہ کرنے والی ٹیم سے پوچھا کہ آپ کا معاہدہ کیوں نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وہاں امیر مقام جیسے گدھے کو پیش کیا۔ تو انہوں نے کہا کہ ایسا گدھا ہمیں چاہئے ہی نہیں۔ ہمیں اتنے موٹے گدھے نہیں چاہیں، ہمیں ٹھیک ٹھاک گدھے چاہیں۔تو میں امیر مقام سے کہتا ہوں کہ آپ جیسے گدھے کو ہم ایکسپورٹ کرنے جا رہے ہیں۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ میں آئندہ ماہ دوبارہ چین کے دورے پر جارہا ہوں ،مجھے کے پی کے کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔ ہم چین کے ساتھ مل کر اپنے صوبے کےلیے بہت کچھ کر سکتے ہیں ، سی پیک کے بعد خیبر پختونخوا ایک سینٹر پوائنٹ بن چکا ہے جبکہ ہمارا روٹ طورخم کے ذریعے روسی ریاستوں کے لیے کھلا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین میں 80 سے زائد ایم او یوز پر دستخط ہوئے اور چینی کمپنیوں پر واضح کر دیا ہے کہ ہمارے صوبے میں کمیشن کا چکر نہیں ہے جبکہ سی پیک پر شروع میں ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close