خیبر پختونخواہ

اے این پی کے رہنماء جھوٹ اور بےبنیاد الزامات پر سیاست کر رہے ہیں، شوکت یوسفزئی

پشاور: تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خیبرپختونخواہ میں طالبان کے دفاتر سے متعلق بشریٰ گوہر کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ اے این پی کے رہنماء جھوٹ اور بےبنیاد الزامات پر سیاست کر رہے ہیں، شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے دور کو بھول چکی ہے، اے این پی کے دور میں مالاکنڈ ان کے ہاتھ سے چلا گیا تھا، اے این پی کے رہنماء اپنے دور میں چھپ کے پھرتے تھے، اسفندیار ولی اپنے گھر چارسدہ نہیں جا سکتے تھے، تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ان کے دور میں دہشتگردی میں 99 فیصد تک کمی آئی ہے، اب عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اب کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close