خیبر پختونخواہ

ہم جھوٹ اور خوابوں کی سیاست نہیں کرتے،کسی پر ظلم کرکے پاکستان کی حکمرانی نہیں چاہتے

پشاور:  جھوٹے وعدوں سے مدینہ کی ریاست کو بدنام نہیں کرسکتے، یہ لوگ مدینہ کی نہیں کوفہ کی سیاست کررہے ہیں

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپنی سوچ اور نظریے کے ساتھ سیاست کرنا ہوگی، ہم سولی پر چڑھنے والی سیاست کرتے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کسی پر ظلم کرکے پاکستان کی حکمرانی نہیں چاہتے، یہ لوگ مدینہ کی نہیں کوفہ کی سیاست کررہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس پر رہنما پیپلز پارٹی خورشید کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ ہم جھوٹ اور خوابوں کی سیاست نہیں کرتے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم عوام کی سیاست کی ہے، کسی پر ظلم کرکے پاکستان کی حکمرانی نہیں چاہتے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جھوٹے وعدوں سے مدینہ کی ریاست کو بدنام نہیں کرسکتے، یہ لوگ مدینہ کی نہیں کوفہ کی سیاست کررہے ہیں، آج ہمارا فرض بنتا ہے کہ اپنے حق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی سوچ اور نظریے کے ساتھ سیاست کرنا ہوگی، ہم سولی پر چڑھنے والی سیاست کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close