خیبر پختونخواہ

پوپلزئی گروپ آج روزے سے باقی پاکستان میں کل پہلا روزہ ہوگا

پشاور: جامع مسجد قاسم کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد آج وہاں پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔ جمعہ کی شب پشاور کی جامع مسجد قاسم میں مفتی شہاب الدین نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہادت شرعی کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہفتے کو یکم رمضان المبارک ہوگا جبکہ مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تو خیبر پختونخوا کے شہری گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہو گئے۔ مساجد میں پہلی نماز تروایح کے بعد شہریوں کی قلیل تعدا د نے مساجد کا رخ کیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ مسجد قاسم میں پہلی تراویح کی نماز میں ڈیڑھ صف بھی پوری نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جامع مسجد قاسم کے منتظمین کی جانب سے گواہوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی ان کے رابطہ نمبرز دئیے گئے۔ واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم رمضان المبارک اتوار کو ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close