خیبر پختونخواہ

نہال ہاشمی کی دھمکیاں (ن) لیگی کلچرکا حصہ ہیں، عمران خان

ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے نہال ہاشمی کی تقریر کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریر مسلم لیگ (ن) کے کلچر کا حصہ ہے۔ ایبٹ آباد میں بات کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ملک میں حکمرانوں سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے اور حکومت کے خلاف جے آئی ٹی کا راؤنڈ چل رہا ہے۔ وزیراعظم کے گھر والے خود کو شہزادے اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اس لئے ان سے پوچھ گچھ ہونے پر خوشی ہے، آئندہ لوگ کرپشن کرتے ہوئے ڈریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کے بیان پر کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ اس طرح کی قابل مذمت اور شرمناک دھمکیاں (ن) لیگ کے کلچر کا حصہ ہیں، ایک چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو خرید نہ سکے تو نوازشریف کے غنڈوں نے پہلے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کر دیا تھا جس کا تذکزہ انہوں نے اپنی کتاب میں بھی کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے نیب کو بھی دھمکیاں دیں، (ن) لیگ یا تو لوگوں کو خرید لیتی ہے یا پھر دھمکاتی ہے، نہال ہاشمی کی تقریر کا سپریم کورٹ کو سخت ایکشن لینا چاہئئے، اگر (ن) لیگی رہنما جے آئی ٹی کو اس طرح ڈراتے دھمکاتے رہے اور سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالتے رہے تو ملک میں جنگل کا قانون بن جائے گا۔ سابق وزیر اطلاعات کے تحریک انصاف میں شامل ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے کہا کہ اگلے ہفتے ایک اور وکٹ گرے گی اور اس کے بعد مزید وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close