خیبر پختونخواہ

پشاور میں اسلامیہ کالج کا اسسٹنٹ پروفیسر منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار

پشاور: پشاور میں تعلیم دینے والے منشیات مہیا کرنے لگے، پولیس نے اسلامیہ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر بشیر احمد کی گاڑی سے آئس ہیروئن اور چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ریگی ماڈل ٹاﺅن پولیس نے اسلامیہ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر کی کار کو روک کر تلاشی لے تو اس میں سے 120گرام آئس ہیروئن اور 150گرام چرس برآمد ہوئی جو ممکنہ طور پر طلباءکو فروخت کی جاتی تھی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر بشیر احمد اسلامیہ کالج کے شعبہ انگریزی سے وابستہ ہیں جو پشاور میں سفر کر رہے تھے کہ اس دوران انکی گاڑی کی تلاشی لے گئی ، منشیات برآمد ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پر یہی بات سامنے آئی ہے کہ وہ منشیات فروشی میں ملوث ہے اور کئی سالوں سے یہ مکروکام کر رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close