پنجاب

ہائی کورٹ :لاہور ریلوے اسٹیشن کو دھماکے سے اڑانے کے منصوبہ ساز کی اپیل مسترد ،عمر قید برقرار

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے سٹیشن لاہور کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کرنے والے مجرم کی سزا کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔ جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔مجرم عبدالغنی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کے موکل کے خلاف پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کے باوجود مجرم کو عمر  قید کی سزا کا حکم سنا رکھا ہے لہذا عدالت دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے اپنے مخبر کی اطلاع پر مجرم عبدالغنی کو 3 کلو دھماکہ خیز مواد کے ہمراہ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ مجرم عبدالغنی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ریلوے سٹیشن کو اڑانے کی منصوبہ کر کے آیا تھا لہذا اس کی اپیل مسترد کی جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مجرم کی اپیل مسترد کر دی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close