پنجاب

بلاول اپنے قد سے بڑی باتیں کرنے سے گریز کریں : فیاض الحسن

لاہور: بلاول کے پاپا نے سندھ میں جو گل کھلائے ہیں وہی آج ان کے راستے کی رکاوٹ بنے ہیں

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول کی چیخیں کرپشن کی دم پر پاؤں آنے کی وجہ سے نکل رہی ہیں ، بلاول اپنے قد سے بڑی باتیں کرنے سے گریز کریں۔

فیاض الحسن چوہان کا بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول زرداری اپنے قد سے بڑی باتیں کرنے سے گریز کریں، بلاول کے پاپا نے سندھ میں جو گل کھلائے ہیں وہی آج ان کے راستے کی رکاوٹ بنے ہیں، پنجاب سے بے آبرو ہو کر بلاول زرداری اب پشاور میں بے پر کی اڑا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں بلاول کھڑے ہیں وہاں پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں صرف ایک سیٹ جیت سکی، پشاور کی عوام پیپلزپارٹی کو بہت پہلے ان کی اوقات یاد کروا چکی، بلاول کی آنکھوں پرتعصب کی بندھی پٹی انہیں حکومت کی پرفارمنس دیکھنے نہیں دیتی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا گیارہ سو ارب کا کراچی پیکج گیم چینجر ثابت ہوگا، یو ٹرن کی باتیں کرنے والے بلاول شاید پی ڈی ایم سے اپنی آنیاں جانیاں بھول گئے ہیں، اندرون سندھ کے حالات آج بھی پتھر کے زمانے سے مماثلت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، ایک لاکھ نوکریوں کے ذریعے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کر رہے ہیں، بڑھکیں مارنے سے پہلے بلاول زرداری اپنے خلاف کرپشن کیسز کی تفصیلات عوام کے سامنے لائیں، انکی چیخیں کرپشن کی دم پر پاؤں آنے کی وجہ سے ہیں، آئندہ ڈیڑھ سال بھی اپوزیشن کو اسی تنخواہ پر گزارہ کرنا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close