پنجاب

پنجاب کے عوام روٹی، کپڑا اور مکان کے نظریے کے ساتھ ہیں

 ساہیوال : عوام کو پیپلز پارٹی سے امیدیں ہیں ، پنجاب کے عوام روٹی، کپڑا اور مکان کے نظریے کے ساتھ ہیں

پیپلز پارٹی چیئرمین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کا بڑا اہم کردار ہے اور اس کا فائدہ اپوزیشن جماعتوں کو اٹھانا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ساہیوال پہنچنے پر لوگوں نے شاندار استقبال کیا تھا، عوام کو پیپلز پارٹی سے امیدیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام روٹی، کپڑا اور مکان کے نظریے کے ساتھ ہیں، عوام ہمارے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں اور ہم آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم نے اسلام آباد پہنچنا ہے، لوگ ہمارے قافلے کا حصہ بنیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدم اعتماد سے متعلق جتنے بھی لوگ ہم ساتھ رکھیں گے اتنا ہی فائدہ ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close