پنجاب

سیلفی کے شوق نے ایک اور گھر میں کہرام برپا کر دیا ہے

ساہیوال : نوجوان موبائل فون سے سیلفی بناتے ہوئے ٹرین میں زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔

ساہیوال کے نواحی علاقہ ہڑپہ کے قریب یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔ سیلفی بناتے ہوئے 137 نائن ایل کا رہائشی 23 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق عرفان نامی نوجوان ٹریک کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کر کے ریلوے لائن پر کھڑا سلفی بنانے کی کوشش کرتے ہوئے مال بردار ٹرین کی زد میں آگیا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔ متوفی کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں پتہ کہ یہ حادثہ کیسے پیش آیا تاہم ان کے بیٹے کے پاس ٹچ موبائل نہیں تھا جس سے وہ سیلفی بنا سکتا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close