پنجاب

’’میرا‘‘ میرے معیار کی نہیں اچھے خاندان میں شادی کروں گا، جمشید دستی

ملتان: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن کے فوری بعد شادی کروں گا جب کہ میرا میرے معیارکی نہیں لہذا اچھے خاندان میں شادی کروں گا۔ ملتان پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے ان کے ساتھ مکمل انصاف کیا جس پر ان کا شکرگزار ہوں، رہائی کے لیے کردار اداکرنے پر  وہ عمران خان سمیت وکلا برادری ، سرائیکی وسیب اور  شی میل ایسوسی ایشن کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ میں نے والدہ کی نافرمانی کی جس کی وجہ سےجیل گیا، آئندہ الیکشن کے فوری بعد شادی کروں گا، اداکارہ میرا سے شادی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا میرے معیار کی نہیں لہذا اچھے خاندان میں شادی کروں گا اور شادی پر بھی نواز شریف اور شہباز شریف کو دعوت نہیں دوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close