پنجاب

ایک اور غیر ملکی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار

فرانسیسی لڑکی نے اسلام قبول کر کے عارف والا کے نوجوان سے شادی کرلی۔

انگریزی روزنامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والی جیمن کی عارف والا کے نوجوان علی رضا سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، جیمن نے اسلام قبول کر کے اپنا نام زویا رکھا ہے۔

جیمن نے اپنی والدہ کے ساتھ پورے پاکستان کا دورہ کیا، پھر اسلام قبول کر کے علی رضا نامی لڑکے سے شادی کرلی۔

فرانسیسی لڑکی کی اسلام قبول کرنے اور نکاح کی مختصر تقریب کی ویب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

کچھ روز قبل پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 50 سالہ جاپانی خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ شادی کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔

جاپانی خاتون حیاسا سائکا اور سرگودھا کے 32 سالہ رضوان تین سال تک فیس بک پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔

حیاسا سائکا کی یہ چوتھی شادی ہے۔ جاپانی خاتون نے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ اسلام قبول کیا اور اس کے بعد رضوان سے شادی کرلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close