More share buttons
Share with your friends










Submit
پنجاب

وفاق کے نتائج کچھ بھی ہوں پنجاب میں سرپرائز دیں گے : ق لیگ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور : کامیابی کے لیے پرویزالٰہی کے پاس نمبرگیم پوری ہے۔

مسلم لیگ ق نے چوہدری پرویز الٰہی کے شہبازشریف یا آصف زرداری سے رابطے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
 
 ذرائع ق لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا کسی اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہیں ہے ، شہبازشریف یا آصف زرداری سےرابطےکی خبریں بے بنیاد ہیں۔
 
ذرائع ق لیگ کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی پی ٹی آئی ،دیگر جماعتوں کےایم پی ایز سےرابطے میں ہیں، کامیابی کے لیےپرویزالٰہی کےپاس نمبرگیم پوری ہے۔
 
ذرائع نے مزید کہا کہ وفاق کےنتائج کچھ بھی ہوں پنجاب میں سرپرائز دیں گے۔
 
گذشتہ روز راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے نمبر پورے ہوگئے، بس چند ناراض اراکین رہ گئے جلد وہ بھی پرویزالہیٰ کے ساتھ ہوں گے۔
 
دوسری جانب چوہدری ظہیر الدین نے کہا تھا کہ ترین گروپ سے بھی رابطے میں ہیں، جلد مثبت پیشرفت ہوگی ، ن لیگ کے بیشتر افراد پرویز الہٰی کے ساتھ ہیں، پنجاب میں سب کچھ نمبرنگ گیم ہے۔
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close