پنجاب

قانون کے مطابق گورنر وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کا پابند ہے : عطاء تارڑ

لاہور :  الیکشن کے دن جو اسمبلی میں ہوا وہ تمام کارروائیاں چوہدری پرویز الٰہی کروا رہے تھے۔

عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک شخص یہ چاہتا ہے کہ پنجاب میں تباہی پھیل جائے، میں درخواست کرتا ہوں گورنر پنجاب پر آرٹیکل چھ لگائے۔

عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز 16 اپریل کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔ پچھلے 18 دنوں سے پنجاب میں آئینی بحران پیدا ہوا ہے۔ الیکشن کے دن جو اسمبلی میں ہوا وہ تمام کارروائیاں چوہدری پرویز الٰہی کروا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص یہ چاہتا ہے کہ پنجاب میں تباہی پھیل جائے۔ اب وہ یہ نہیں چاہتے کہ گورنر نو منتخب وزیر اعلیٰ کا حلف لے۔ قانون کے مطابق گورنر وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کا پابند ہے۔ میں وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کرتا ہوں گورنر پنجاب پر آرٹیکل چھ لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ چار دن کے لیے گورنر شپ کسی نے وصول نہیں کی، مگر عمر سرفراز چیمہ نے گورنر شپ لے لی۔ گورنر پنجاب نے آپنے حلف کی پاسدای نہیں کی۔ ہم نے بڑے حوصلے سے جیلیں اور جلا وطنی کاٹی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close