پنجاب

پاکستان میں عمران خان انتشار و فساد پیدا کرکے خون ریزی کرنا چاہتے ہیں : : جاوید لطیف

لاہور :  وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ عمرانی فتنہ جو پروان چڑھ رہا ہے ، عمرانی فتنہ کو اب ختم کرنا ہوگا

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء جاوید لطیف نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل مسجد نبویؐ واقعے پر دکھی ہیں۔ عمرانی فتنہ پروان چڑھ رہا ہے اس پر کلمہ گو پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھیل ہمارے جذبہ ایمانی اور دین کے ساتھ کھیلا گیا ہے۔ صحابہ اکرام کا تقابلی جائزہ لے کر بات کی جاتی رہی لیکن یہ سلسلہ انبیاء کرام تک پہنچ گیا ہے۔ پشاور کنونشن میں عمران خان نے لوگوں کو ہدایت کی، تقابلی جائزہ کس سے کیا گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ جو کچھ ہوا، اس پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ حضورؐ سے اونچی آواز گستاخی کے زمرے میں آتی ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگوں نے اونچی آواز کیا۔ گالیاں مار کٹائی کی، پھر کہا کہ منصوبہ بندی سے نہیں ہوا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ شیخ رشید کہتا رہا کہ جب ن لیگ کے لوگ جائیں گے تو واقعات ہوں گے۔ عمران کابینہ کے لوگ کہتے رہے اور دینی جذبات کو مجروح کرتے رہے۔ چاند رات کو بھی اعتکاف سے اٹھ کر خوشی کا تہوار مناتے ہیں مگر عمرانی فتنہ ادھر بھی کہتا باہر نکلیں اور پارٹی پرچموں کے ساتھ نکلیں۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی عمران خان کی بنائی ہوئی ہے، کبھی ایسا نہیں ہوا سرکاری طور پر دو عیدیں کی جائیں۔ سرکاری طورپر عمرانی فتنہ اثر کر رہا ہے، جہاں اس کی حکومت ہے۔ وہاں عید کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی طاقتوں کی مرکز میں حکومت ہے۔ وزیر اعظم سے درخواست کرتا ہوں عمرانی فتنہ جو پروان چڑھ رہا ہے اگر مقدمات درج کروائیں گے تو فتنہ مزید پھیلے گا۔ عمرانی فتنہ کو اب ختم کرنا ہوگا، اسٹیٹ کو اس کا مدعی بننا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عمران خان انتشار و فساد پیدا کرکے خون ریزی کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم سے گزارش ہے کہ قوم کی آواز بنیں دنیا کے کلمہ گو بنیں، مقدس مقامات کی بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سازش کا چورن بیچنا بند کریں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عمرانی فتنہ سازش جہاں سے تیار ہوئی، وہ خفیہ ہاتھ قوم کے سامنے بے نقاب کئے جائیں۔ عمرانی فتنہ ملک کے تباہ کن ہوگا۔ وہ اپنے فتنے سے لوگوں کے گھروں کو آگ کا ڈھیر بنانا چاہتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close