پنجاب

سرگودھا : لڑکی کا اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

سرگودھا : ایک ہفتہ قبل دوست کے ساتھ گئی لڑکی کی لاش مل گئی ہے

سرگودھا میں ایک ہفتہ قبل دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی کو دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔  3 ملزمان نے لڑکی کو قتل کے بعد لاش گڑھے میں چھپا دی تھی اور ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم لڑکی کو ورغلا کرفیصل آباد لےگیا تھا۔ مرکزی ملزم نے اعتراف کیا کہ لڑکی کواجتماعی زیادتی کےبعد قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close