پنجاب

لاہور: دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا

لاہور: طالبہ اپنے بھائی کے ساتھ امتحان دینے  کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ شادمان کے علاقے میں 4 مسلح اغوا کاروں نے طالبہ کو اغوا کرلیا

طالبہ کے اغوا کے واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی ان کے قریب آکر رکتی ہے جس میں سے ایک شخص زبردستی لڑکی کو موٹر سائیکل سے اتار کر گاڑی میں بھٹاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اغوا کار لڑکی کے بھائی کو تھپڑ بھی مارتا ہے اور پھر ملزمان لڑکی کو گاڑی میں لے جاتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے اغوا کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close