پنجاب

ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کے دو سہولت کار گروہ گرفتار، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آپریشن رد الفساد کے تحت دہشت گردوں کے 2 سہولت کار گروہ گرفتار کرلیے گئے جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ڈیرہ غازی خان میں پاکستان رینجرز پنجاب، پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے دو سہولت کارگروہ گرفتارکیے گئے، گرفتار سہولت کاروں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار گروہ سے غیر قانونی ہتھیاروں کی بڑی تعداد، گولہ بارود اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں برآمد کی گئیں جب کہ ہتھیاراوربارود پنجاب، سندھ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے پہنچایا جاتا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارہونے والے شخص کی شناخت منیرپٹھان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بنوں سے ہے جبکہ خاتون کی شناخت رابعہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو میانوالی کی رہائشی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close