پنجاب

سرکاری گاڑیوں کو الیکشن مہم کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن سو رہا ہے

چک جھمرہ: حمزہ شہباز عدالت میں جو وعدہ کرکے آئے تھے اس کے خلاف کام کیے

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز عدالت میں جو وعدہ کرکے آئے تھے اس کے خلاف کام کیے،سرکاری گاڑیوں کو الیکشن مہم کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن سو رہا ہے، لوگوں کو نوازنے میں ن لیگ بے شرمی کی حد تک چلی جاتی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا چک جھمرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں 20میں سے 20سیٹیں جیت جائے گی، چک جھمرہ میں ون سائیڈ مقابلہ ہے، دوسرے حلقوں کا بھی یہی حال ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مخالف امیدوار تو اپنی الیکشن مہم بھی شروع نہیں کرسکا، زیادہ تر لوٹے تو گھر سے ہی نہیں نکل پارہے، حمزہ شہباز عدالت میں جو وعدہ کرکے آئے تھے اس کے خلاف کام کیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close