پنجاب

کوہ سلیمان سے آنے والے سیلاب نے راجن پور میں تباہی مچادی

راجن پور : کوہ سلیمان سے آنے والے سیلاب نے راجن پور کے دیہاتوں کو تہس نہس کردیا

کوہ سلیمان سے آنے والے سیلاب نے چک پتیات میں تباہی مچادی، قطب کینال کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی دیہات زیر آب آگئے۔

راجن پور میں محکمہ انہاراور رودکوہی کی نااہلی سے کسانوں کی سال کی محنت پر پانی پھر گیا۔ کوہ سلیمان سے آنے والا سیلابی ریلا کپاس، چاول اور جانوروں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔

رسیکیو 1122 کا عملہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ سیلاب کی زد میں آنے والی بستیوں کے مکین فاقوں پر مجبور ہوگئے۔ متاثرہ عوام نے شکواہ کیا کہ سرکاری سطح پر کسی قسم کی امداد نہیں دی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close