پنجاب

حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا صارفین سے مدد طلب کرلی

رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اپنی کشمکش دور کرنے کے لیے سوشل میڈیا صارفین سے مدد طلب کرلی۔

گزشتہ دنوں انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کا رخ کیا اور سوشل میڈیا صارفین سے تحائف کے انتخاب میں مدد طلب کی اور سوال کیا کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے کون سا تحفہ خریدنا چاہیے۔

پنجاب اسمبلی کی رکن نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’17 جولائی کو عمران خان نے روندو بےبی کی طرح بہت رونا ہے، میں گفٹ شاپ پر آئی ہوں تو سوچا ہیپی بے بی کا گفٹ لے لوں، فرح گوگی کے لیے تو میں نے باربی ڈول کا گفٹ لے لیا ہے کیوں کہ وہ چھوٹی بچی ہے۔ تو عمران خان کے لیے رہنمائی کریں، میں  روندو بے بی کو 17 جولائی کو کیا گفٹ دوں؟‘‘۔

پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل ہوگی، 175 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ پارٹی کی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close