پنجاب

عوام لوٹوں کا سوشل بائیکاٹ کریں، 14 جماعتیں مل کر خوفزدہ ہیں

لاہور: سیاست کل سے نیا رخ اختیارکرےگی، عوام لوٹوں کا سوشل بائیکاٹ کریں

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری نے دو بھائیوں میں لڑائی ڈلوادی ہے۔ عوام لوٹوں کا سوشل بائیکاٹ کریں۔ 14 جماعتیں مل کر خوفزدہ ہوئی ہیں۔ 30 اگست سے پہلے الیکشن کا اعلان ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کادماغی توازن خراب ہے۔ پٹرول کی ایل سی241 روپے میں کل کھلی ہے۔ ہم پراتنےکیسزہوگئےہیں کہ ہمارےپاس ضمانت دینے کے لیے لوگ نہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگرکسی نےاسمبلی میں ہنگامہ کیا توپھردیکھیں گے۔ سیاست کل سے نیا رخ اختیارکرےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close