پنجاب

آپریشن خیبرفور پر افغانستان کا رد عمل بلاجواز ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افغان وزارت دفاع کا آپریشن خیبر فور پر رد عمل بلاجواز ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے آپریشن خیبر 4 پر رد عمل بلاجواز ہے اور یہ ردعمل پاک افغان تعاون کے لیے پاک فوج کی کوششوں کے منافی ہے حالانکہ آپریشن خیبر 4 کی اطلاع کئی بار افغانستان کے ساتھ شیئر کی جاچکی ہے، 2 بار زبانی اور ایک بار نوٹی فکیشن کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج افغانستان کے ساتھ مشترکہ دشمن کے خلاف اعتماد پر مبنی سیکیورٹی تعاون کا خواہاں ہے جب کہ الزام تراشی اور بیان بازی ان قوتوں کا ایجنڈا ہے جو خطے کی امن وسلامتی کے خلاف کام کررہے ہیں جس سے بچنا چاہیے۔
واضح رہے پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبرفور کے آغاز کا اعلان کیا تھا جس پر افغانستان کی جانب سے اعتراض سامنے آیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close