پنجاب

شہباز شریف کے دن گنے جا چکے ہیں : عندلیب عباس

لاہور :  شہباز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کی رہنماء عندلیب عباس اور حسان نیازی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں۔ شہباز شریف اور ان کی کابینہ نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی۔ ترکی دورے کے دوران اشتہاری سلمان شہباز کو سرکاری دورے میں شامل کیا۔

درخواست کے مطابق شہباز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے۔ عدالت ملک میں نگراں وزیر اعظم تعینات کرنے کا حکم دے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کے دورے پر اشتہاری ملزمان کے ساتھ بیٹھ کر ریاست کے رازوں پر بات چیت کی گئی۔ راز کا اشتہاری ملزمان سے تبادلہ کرنا قانون کی خلاف وزری ہے۔ میں نے بطور شہری یہ درخواست دائر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیمان شہباز کو سرکاری دورے کے دوران ساتھ بٹھایا گیا۔ اس درخواست میں کہا ہے کہ شہباز شریف کی نااہلی ناگزیر ہے۔ ترکی کے دورے کے دوران سلیمان شہباز اپنی اہلیہ کے ہمراہ موجود تھے۔

تحریک انصاف کی رہنماء عندلیب عباس نے کہا کہ کل ہم نے تخت لاہور کو اکھاڑ دیا ہے۔ اگلا اسٹاپ ہمارا وزیراعظم شہباز شریف کا ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے بعد اب اپنا جھنڈا وفاق میں لہرائے گی۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close