پنجاب

حمزہ شہبازکو قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ

لاہور : ن لیگ کا حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ 

مسلم لیگ ن نے حمزہ شہبازکو قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ن لیگ نے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کر لی۔

ن لیگ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے ، تاہم حمزہ شہباز اس وقت نجی دورے پر لندن میں ہیں۔

خیال رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے فوری بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے حمزہ شہباز 4 اگست کو لندن پہنچے تھے۔

لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد حمزہ کا کہنا تھا کہ میں بھاگ کر لندن نہیں آیا بلکہ دورہ نجی نوعیت کا ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے فیصلے کو ’غیر قانونی‘ قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ پرویز الٰہی صوبے کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close