پنجاب

حکومت عام آدمی کا جینا محال مت کرے : حسن مرتضٰی

لاہور : یہ کوئی طریقہ نہیں کہ حکومت معیشت سنبھالتے سنبھالتے عام آدمی کو مشکل میں ڈال دے۔

پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضٰی نے کہا کہ حالیہ مہنگائی کی لہر میں بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی وجہ ہے۔ حکومت گرتی ہوئی معیشت کو ضرور سنبھالے، لیکن عام آدمی کا جینا محال مت کرے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے لیے بجلی کے بِل جمع کروانا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوتا جا رہا ہے۔ بجلی کے بلوں میں بجلی کی قیمت سے دوگنے ٹیکسز وصول کرنا نا انصافی ہے۔ دو یا تین ماہ قبل استعمال کی گئی بجلی پر فیول پرائس ایڈجسمنٹ وصول کرنا کہاں کا انصاف ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں فیول پرایس ایڈجسٹمنٹ چھوڑ کر قوم پر کوئی احسان نہیں کیا گیا۔ فیول پرایس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر قوم سے جگا ٹیکس وصول کیا جاتا رہا ہے۔ بجلی کا بل اتارنا عام آدمی کے لیے ایک بھیانک خواب بنتا جا رہا ہے۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ عوام کو حقیقی ریلیف دینا ہے تو بجلی کے نرخوں میں واضع کمی کی جائے۔ حکومت اپنا پیٹ کاٹ کر اخراجات کم کرے لیکن قوم کو ریلیف فراہم کرے۔ آئی ایم ایف کی شرائط کا ہاتھ غریب عوام کی جیب سے باہر نکالا جائے۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ حکومت معیشت سنبھالتے سنبھالتے عام آدمی کو مشکل میں ڈال دے۔ اقتدار کی بندر بانٹ اور سیاسی انتشار سے نکل کر حکومت کا فوکس عام آدمی کے مسائل ہونے چاہیے۔ بڑھتی مہنگائی کیخلاف ہمیں عوام کیساتھ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ سستی بجلی کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close