پنجاب

لاہور میں فیروزپور روڈ پر دھماکے سے 20 افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

لاہور: فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں  فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دھماکے کی وجہ سے وہاں موجود موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ علاقے میں پولیس اور مقامی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی۔ پنجاب حکومت کے مطابق ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی عمارتوں کو بھی گرایا جارہا تھا۔ سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کام شروع کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close